May 5, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 13

وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلاَئِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَاء وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ 

اور بادلوں کی گرج اُسی کی تسبیح اور حمد کرتی ہے، اور اُس کے رُعب سے فرشتے بھی (تسبیح میں لگے ہوئے ہیں ) اور وہی کڑکتی ہوئی بجلیاں بھیجتا ہے، پھر جس پر چاہتا ہے اُنہیں مصیبت بنا کر گرادیتا ہے۔ اور ان (کافروں ) کا حال یہ ہے کہ یہ اﷲ ہی کے بارے میں بحثیں کر رہے ہیں ، حالانکہ اُس کی طاقت بڑی زبردست ہے

 آیت ۱۳:  وَیُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ مِنْ خِیْفَتِہ: «اور تسبیح کرتی ہے کڑک اُس کی حمد کے ساتھ اور فرشتے (بھی ) اس کے خوف سے»

            یہ گرج اور کڑک کی آواز دراصل اللہ کی تسبیح و تحمید ہی کا ایک انداز ہے۔

             وَیُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَیُصِیْبُ بِہَا مَنْ یَّشَآءُ: «اور وہ بھیجتا ہے کڑک دار بجلیاں ، پھر وہ گرا دیتا ہے انہیں جس پر چاہتا ہے»

             وَہُمْ یُجَادِلُوْنَ فِی اللّٰہِ وَہُوَ شَدِیْدُ الْمِحَالِ: «اور وہ (اُس وقت) اللہ کے بارے میں جھگڑ رہے ہوتے ہیں۔ اور اس کی پکڑ بہت سخت ہے۔»

UP
X
<>