May 5, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 20

الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَلاَ يِنقُضُونَ الْمِيثَاقَ

 (یعنی) وہ لوگ جو اﷲ سے کئے ہوئے عہد کو پورا کرتے ہیں ، اور معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتے

 آیت ۲۰:  الَّذِیْنَ یُوْفُوْنَ بِعَہْدِ اللّٰہِ وَلاَ یَنْقُضُوْنَ الْمِیْثَاقَ: «وہ لوگ جو اللہ کے (ساتھ کیے گئے) عہد کو پورا کرتے ہیں اور قول و قرار کو توڑتے نہیں ہیں۔»

            قبل ازیں سورۃ البقرۃ کی (آیت: ۱۷۷) میں بھی ہم ان سے ملتے جلتے یہ الفاظ پڑھ آئے ہیں: وَالْمُوْفُوْنَ بِعَہْدِہِمْ اِذَا عٰہَدُوْا۔ اللہ کے ساتھ کیے گئے معاہدوں میں سے ایک تو وہ عہد الست ہے (بحوالہ الاعراف:۱۷۲) جو ہم نے عالم ارواح میں اللہ کے ساتھ کیا ہے، پھر ہر بندۂ مؤمن کا میثاق شریعت ہے کہ میں اللہ کے تمام احکامات کی تعمیل کروں گا۔ پھر اللہ کا مؤمن کے ساتھ کیا گیا وہ سودا بھی ایک عہد ہے جس کا ذکر سورۃ التوبہ، آیت۱۱۱ میں ہے اور جس کے مطابق اللہ نے مؤمنین کے جان و مال جنت کے بدلے خرید لیے ہیں۔ آیت زیر نظر میں یہ ان خوش قسمت لوگوں کا ذکر ہے جو اللہ کے ساتھ کیے گئے تمام عہد درجہ بدرجہ پورے کرتے ہیں۔ 

UP
X
<>