May 4, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 37

وَكَذَلِكَ أَنزَلْنَاهُ حُكْمًا عَرَبِيًّا وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءهُم بَعْدَ مَا جَاءكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلاَ وَاقٍ 

اور اسی طرح ہم نے اس (قرآن) کو عربی زبان میں ایک حکم نامہ بنا کر نازل کیا ہے۔ اور (اے پیغمبر !) تمہارے پاس جو علم آچکا ہے، اگر اُس کے بعد بھی تم ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے چلے تو اﷲ کے مقابلے میں نہ تمہارا کوئی مددگار ہوگا، نہ کوئی بچانے والا

 آیت ۳۷:  وَکَذٰلِکَ اَنْزَلْنٰہُ حُکْمًا عَرَبِیًّا: «اور اسی طرح ہم نے اس کو اتارا ہے عربی میں قول فیصل بنا کر۔»

            «حکم» بمعنی «فیصلہ» یعنی یہ قرآنِ عربی قول ِفیصل بن کر آیا ہے۔ جیسا کہ سورۃ الطارق میں فرمایا: اِنَّہ لَقَوْلٌ فَصْلٌ وَّمَا ہُوَ بِالْہَزْلِ. «یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے اور کوئی بے ہودہ بات نہیں ہے۔»

             وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ اَہْوَآءَہُمْ بَعْدَ مَا جَآءَکَ مِنَ الْعِلْمِِ  مَالَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلاَ وَاقٍ: «اور (اے نبی!) اگر آپ نے ان کی خواہشات کی پیروی کی اس کے بعد کہ آپ کے پاس صحیح علم آچکا ہے تو نہیں ہو گا آپ کے لیے بھی اللہ کی طرف سے نہ کوئی حمایتی اور نہ کوئی بچانے والا۔»

UP
X
<>