May 4, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 36

وَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَفْرَحُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمِنَ الأَحْزَابِ مَن يُنكِرُ بَعْضَهُ قُلْ إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ وَلا أُشْرِكَ بِهِ إِلَيْهِ أَدْعُو وَإِلَيْهِ مَآبِ

اور (اے پیغمبر!) جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اس کلام سے خوش ہوتے ہیں جوتم پر نازل کیا گیا ہے۔ اور انہی گروہوں میں وہ بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کو ماننے سے انکار کرتے ہیں ۔ کہہ دو کہ : ’’ مجھے تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اﷲ کی عبادت کروں ، اور اُس کے ساتھ کسی کو خدائی میں شریک نہ مانوں ، اسی بات کی میں دعوت دیتا ہوں ، اور اُسی (اﷲ) کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔ ‘‘

 آیت ۳۶:  وَالَّذِیْنَ اٰتَیْنٰـہُمُ الْکِتٰبَ یَفْرَحُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ: «اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی تھی وہ خوش ہور ہے ہیں اس (قرآن) سے جو (اے نبی !) آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے»

            یہ مدینہ کے اہل کتاب میں سے نیک سرشت لوگوں کا ذکر ہے۔ اُن کو جب خبریں ملتی تھیں کہ مکہ میں آخری نبی  کا ظہور ہو چکا ہے تو وہ ان خبروں سے خوش ہوتے تھے۔

             وَمِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ یُّنْکِرُ بَعْضَہ: «اور بعض گروہوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اس کے بعض حصوں کا انکار کرتے ہیں۔»

             قُلْ اِنَّمَآاُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰہَ وَلَآ اُشْرِکَ بِہ اِلَیْہِ اَدْعُوْا وَاِلَیْہِ مَاٰبِ: «آپ کہیے کہ مجھے تو حکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی بندگی کروں اور اس کے ساتھ شرک نہ کروں، اُسی کی طرف میں بلا رہا ہوں اور اسی کی طرف میرا لوٹنا ہے۔»

UP
X
<>