May 4, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 35

مَّثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ أُكُلُهَا دَآئِمٌ وِظِلُّهَا تِلْكَ عُقْبَى الَّذِينَ اتَّقَواْ وَّعُقْبَى الْكَافِرِينَ النَّارُ 

 (دوسری طرف) وہ جنت جس کا متقی لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے، اُس کا حال یہ ہے کہ اُس کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، اُس کے پھل بھی سدا بہار ہیں ، اور اُس کی چھاؤں بھی ! یہ انجام ہے ان لوگوں کا جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا، جبکہ کافروں کا انجام دوزخ کی آگ ہے

 آیت ۳۵:  مَثَلُ الْجَنَّۃِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ اُکُلُہَا دَآئِمٌ وَّظِلُّہَا: «مثال اُس جنت کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے متقیوں سے، اس کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی، اس کے پھل بھی ہمیشہ قائم رہنے والے ہوں گے اور اس کے سائے بھی۔»

             ِتلْکَ عُقْبَی الَّذِیْنَ اتَّقَوا وَّعُقْبَی الْکٰفِرِیْنَ النَّارُ: «یہ ہے انجام ان لوگوں کا جنہوں نے تقویٰ کی روش اختیار کی، اور کافروں کا انجام تو آگ ہے۔»

UP
X
<>