May 4, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 39

يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاء وَيُثْبِتُ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِ 

اﷲ جس (حکم) کو چاہتا ہے، منسوخ کر دیتا ہے، اور (جس کو چاہتا ہے) باقی رکھتا ہے۔ اور تمام کتا بوں کی جو اصل ہے، وہ اُسی کے پاس ہے

 آیت ۳۹:  یَمْحُوا اللّٰہُ مَا یَشَآءُ وَیُثْبِتُ وَعِنْدَہ اُمُّ الْکِتٰبِ: «اللہ جس چیز کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے، اور اُسی کے پاس ہے اُمّ الکتاب۔»

            اُمّ الکتاب: یعنی اصل کتاب اللہ کے پاس ہے۔ سورۃ الزخرف میں اس کے متعلق یوں فرمایا گیا ہے: وَاِنَّہ فِیْٓ اُمِّ الْکِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَکِیْمٌ. «اور یہ اصل کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہمارے پاس ہے جو بڑی فضیلت اور حکمت والی ہے۔» آپ اسے لوحِ محفوظ کہیں، ام الکتاب کہیں یا کتابِ مکنون کہیں، اصل قرآن اس کے اندر ہے۔ یہ قرآن جو ہمارے پاس ہے یہ اُس کی مصدقہ نقل ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص عنایت اور مہربانی سے حضور کی وساطت سے ہمیں دنیا میں عطا کر دیا ہے۔ 

UP
X
<>