May 2, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 42

وَقَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَلِلّهِ الْمَكْرُ جَمِيعًا يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ وَسَيَعْلَمُ الْكُفَّارُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ 

جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں ، چالیں انہوں نے بھی چلی تھیں ، لیکن چال تو تمام تر اﷲ ہی کی چلتی ہے۔ کوئی بھی شخص جو کچھ کرتا ہے، سب اُسے معلوم ہے، اور کافروں کو عنقریب پتہ لگ جائے گا کہ اصلی وطن کا نیک انجام کس کے حصے میں آتا ہے

 آیت ۴۲:  وَقَدْ مَکَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: «اور جو ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی بڑی چالیں چلی تھیں»

            اپنے اپنے دَور میں منکرین حق نے انبیاء و رسل کی دعوتِ حق کو روکنے کے لیے سازشوں کے خوب جال پھیلائے تھے اور بڑی بڑی منصوبہ بندیاں کی تھیں۔

             فَلِلّٰہِ الْمَکْرُ جَمِیْعًا:  «لیکن ساری کی ساری تدبیریں اللہ ہی کے اختیار میں ہیں۔»

            اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کی تدبیروں اور سازشوں کا مکمل طور پر احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اس کی مشیت کے خلاف ان کی کوئی تدبیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔

             یَعْلَمُ مَا تَکْسِبُ کُلُّ نَفْسٍ وَسَیَعْلَمُ الْکُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَی الدَّارِ: «وہ جانتا ہے ہر جان جو کچھ کماتی ہے۔ اور عنقریب معلوم ہو جائے گا ان کافروں کو کہ دارِ آخرت کی کامیابی کس کے لیے ہے!»

            دارِآخرت کی بھلائی اور اس کا آرام کس کے لیے ہے، انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔ 

UP
X
<>