May 3, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 43

وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُواْ لَسْتَ مُرْسَلاً قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِندَهُ عِلْمُ الْكِتَابِ 

اور جن لوگوں نے کفر اَپنا لیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ : ’’ تم پیغمبر نہیں ہو۔ ‘‘ کہہ دو کہ : ’’ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے اﷲ کافی ہے، نیز ہر وہ شخص جس کے پاس کتا ب کا علم ہے ! ‘‘

آیت ۴۳:  وَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلاً: «اور یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ (اللہ کے) رسول نہیں ہیں۔»

             قُلْ کَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیْدًا بَیْنِیْ وَبَیْنَکُمْ: «آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے درمیان»

            اللہ جانتا ہے کہ میں اس کا رسول ہوں اور اُس کا جاننا میرے لیے کافی ہے۔

             وَمَنْ عِنْدَہ عِلْمُ الْکِتٰبِ: «اور جن کے پاس کتاب کا علم ہے (وہ بھی اس پر شاہد ہیں)۔»

            میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ میں اُس کا رسول ہوں اور پھر ہر اُس شخص کی گواہی جو کتابِ آسمانی کا علم رکھتا ہے۔ اللہ تو جانتا ہی ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اور میرا معاملہ اُسی کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ یہ اہل کتاب بھی بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ اہل کتاب کے اس معاملے کو البقرۃ : ۱۴۶ اور الانعام:۲۰ میں اس طرح واضح فرمایا گیا ہے: یَعْرِفُوْنَہ کَمَا یَعْرِفُوْنَ اَبْنَآءَہُمُ.  کہ یہ آپ کو بحیثیت رسول ایسے پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔

****بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم، ونفعني وایاکم بالآیات والذِّکر الحکیم****

UP
X
<>