May 6, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 12

كَذَلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ 

مجرم لوگوں کے دلوں میں یہ بات ہم اِسی طرح داخل کرتے ہیں

 آیت ۱۲:  کَذٰلِکَ نَسْلُکُہ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَ: «اسی طرح ہم اس کو چبھو دیتے تھے مجرموں کے دلوں میں۔»

            حق کی دعوت اپنی تاثیر کی وجہ سے ہمیشہ مخاطبین کے دلوں میں اتر جاتی ہے۔ چنانچہ جو لوگ انبیاء کی دعوت کو ٹھکراتے رہے، وہ اس کی حقانیت کو خوب پہچان لینے کے بعد ٹھکراتے رہے۔ اس لیے کہ حق کو حق تسلیم کرنے سے اُن کے مفادات پر زد پڑتی تھی۔

UP
X
<>