May 6, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 13

لاَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الأَوَّلِينَ

کہ وہ اس پر ایمان نہیں لاتے۔ اور پچھلے لوگوں کا بھی یہی طریقہ چلا آیا ہے

 آیت ۱۳:  لاَ یُؤْمِنُوْنَ بِہ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّۃُ الْاَوَّلِیْنَ: « (تو اے نبی !) یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے اور پہلے لوگوں کی سنت گزر چکی ہے۔»

            انبیاء و رسل کے مخاطبین کا ہمیشہ سے یہی طریقہ رہا ہے۔ جس طرح ہم نے اپنے رسول محمد پر یہ «الذکر» نازل کیا ہے اسی طرح پہلے بھی ہم اپنے رسولوں پر کتابیں اور صحیفے نازل کرتے رہے ہیں، مگر ان کی قوموں کے لوگ اکثر انکار ہی کرتے رہے۔

UP
X
<>