May 6, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 16

وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاء بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ 

اور ہم نے آسمان میں بہت سے برج بنائے ہیں ، اور اُس کو دیکھنے والوں کیلئے سجاوٹ عطا کی ہے

 آیت ۱۶:  وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّزَیَّنّٰہَا لِلنّٰظِرِیْنَ: «اور ہم نے آسمان میں برج بنائے ہیں اور ہم نے اسے (آسمانوں کو اور بُرجوں کو) مزین کر دیا ہے دیکھنے والوں کے لیے۔»

            ان برجوں کی اصل حقیقت کا ہمیں علم نہیں ہے، اس لحاظ سے یہ  آیت بھی آیاتِ متشابہات میں سے ہے۔ البتہ رات کے وقت آسمان پر ستاروں کی بہار وہ دلکش منظرپیش کرتی ہے جس سے ہر دیکھنے والے کی آنکھ محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی۔

UP
X
<>