May 3, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 65

فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلاَ يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَامْضُواْ حَيْثُ تُؤْمَرُونَ 

لہٰذا آپ رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جایئے، اور آپ خود ان کے پیچھے پیچھے چلئے، اور آپ میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے، اور وہیں جانے کیلئے چلتے رہیں جہاں کا آپ کو حکم دیا جارہا ہے۔‘‘

 آیت ۶۵:  فَاَسْرِ بِاَہْلِکَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَاتَّبِعْ اَدْبَارَہُمْ وَلاَ یَلْتَفِتْ مِنْکُمْ اَحَدٌ: «تو آپ اپنے گھر والوں کو لے جائیے رات کے ایک حصے میں، اور آپ ان کے پیچھے پیچھے جائیے، اور آپ لوگوں میں سے کوئی بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے»

            یعنی آپ لوگ صبح ہونے سے پہلے پہلے یہاں سے نکل جائیں۔پیچھے رہ جانے والوں کے لیے اب دوستی اور ہمدردی جیسے جذبات کا اظہار کسی بھی شکل میں نہیں ہونا چاہیے۔

             وَّامْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ: «اور آپ چلے جائیے جہاں آپ کو حکم ہوا ہے۔»

UP
X
<>