May 3, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 66

وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَلِكَ الأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَؤُلاء مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ 

اور (اس طرح) ہم نے لوط تک اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی جائے گی

 آیت ۶۶:  وَقَضَیْنَآ اِلَیْہِ ذٰلِکَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ ہٰٓؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ: «اور ہم نے لوط کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیاکہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی۔»

            وہاں سے نکلنے سے پہلے حضرت لوط کو بتا دیا گیا کہ اس پوری قوم کو تہس نہس کر دیا جائے گا اور یہاں کوئی ایک متنفس بھی نہیں بچے گا۔ 

UP
X
<>