May 3, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 84

فَمَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَكْسِبُونَ 

اور نتیجہ یہ ہوا کہ جس ہنر سے وہ کمائی کرتے تھے، وہ اُن کے کچھ کام نہ آیا

 آیت ۸۴:  فَمَآ اَغْنٰی عَنْہُمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ: «تو کچھ کام نہ آ سکا اُن کے جو وہ کماتے تھے۔»

            وہ خوشحال قوم تھی مگر انہوں نے جو مال و اسباب جمع کر رکھا تھا وہ انہیں عذابِ الٰہی سے بچانے کے لیے کچھ بھی مفید ثابت نہ ہوسکا۔

            اس سوره مبارکہ میں اب تک تین رسولوں کا ذکر «انباء الرسل» کے انداز میں ہوا ہے۔ ان میں سے حضرت شعیب اور حضرت صالح کا نام لیے بغیر ان کی قوموں کا ذکر کیا گیا ہے، جب کہ حضرت لوط کا ذکرنام لے کر کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس حضرت ابراہیم کا ذکر یہاں بھی قصص النبیین کے انداز میں آیا ہے، بالکل اسی طرح جس طرح سوره ہود میں آیا تھا۔

            اس سورۃ کی آخری پندرہ آیات دعوتِ دین کے اعتبار سے بہت اہم ہیں۔ 

UP
X
<>