May 2, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 91

الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ 

جنہوں نے (اپنی) پڑھی جانے والی کتاب کے حصے بخرے کر لئے تھے

 آیت ۹۱:  الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ: «جنہوں نے (اپنے) قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔»

            اس آیت کے مفہوم کے سلسلے میں مفسرین نے مختلف آراء بیان کی ہیں۔ اس ضمن میں زیادہ قرین قیاس رائے یہ ہے کہ یہاں لفظ «قرآن» کا اطلاق تورات پر ہوا ہے۔ جیسا کہ سوره سبا کی آیت: ۳۱ میں فرمایا گیا: وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ بِہٰذَا الْقُرْاٰنِ وَلَا بِالَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْہِ.  یعنی کفار کہتے ہیں کہ نہ اس قرآن پرایمان لاؤ اور نہ اس پر جو اس سے پہلے تھا۔ تو گویا تورات بھی قرآن ہی تھا اور یہود نے اپنے مفادات کے لیے اپنے اس قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔ ان کے اس کارنامے کا تذکرہ سورۃ الانعام کی آیت: ۹۱ میں اس طرح ہوا ہے: تَجْعَلُوْنَہ قَرَاطِیْسَ تُبْدُوْنَہَا وَتُخْفُوْنَ کَثِیْرًا.  « تم نے اس (تورات) کو ورق ورق کر دیا ہے، ان میں سے کسی حصے کو ظاہر کرتے ہو اور اکثر کو چھپا کر رکھتے ہو۔»

UP
X
<>