May 3, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 92

فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِيْنَ 

چنانچہ تمہارے رَبّ کی قسم ! ہم ایک ایک کر کے ان سب سے پوچھیں گے

 آیت 92:  فَوَرَبِّکَ لَنَسْئَلَنَّہُمْ اَجْمَعِیْنَ: «تو (اے محمد !) آپ کے رب کی قسم! ہم ان سب سے پوچھ کر رہیں گے۔»

            اس آیت کا مضمون اور انداز وہی ہے جو اس سے پہلے ہم سورۃ الاعراف میں پڑھ چکے ہیں: فَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْہِمْ وَلَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَ.  «ہم لازماً پوچھ کر رہیں گے ان سے بھی جن کی طرف رسولوں کو بھیجا گیا اور ان سے بھی جن کو رسول بنا کر بھیجا گیا»۔ چنانچہ اے نبی یہ تھوڑے وقت کی بات ہے، ہم ان سے ایک ایک چیز کا حساب لے کر رہیں گے۔

UP
X
<>