May 2, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 99

وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ 

اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو، یہاں تک کہ تم پر وہ چیز آجائے جس کا آنا یقینی ہے

 آیت ۹۹:  وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتّٰی یَاْتِیَکَ الْیَقِیْنُ: «اور اپنے رب کی بندگی میں لگے رہیں یہاں تک کہ یقینی شے وقوع پذیر ہو جائے۔»

            عام طور پر یہاں «یقین» سے موت مراد لی گئی ہے۔ یعنی اپنی زندگی کی آخری گھڑی تک اس کی بندگی میں لگے رہیے اور اس سلسلے میں لمحہ بھر کے لیے بھی غفلت نہ کیجیے:

تا   دمِ  آخر  دمے  فارغ   مباش

اندریں رہ مے تراش ومے خراش!

            بعض لوگ یہاں «یقین» سے اللہ تعالیٰ کی نصرت بھی مراد لیتے ہیں کہ کفار کے خلاف اللہ تعالیٰ کا فیصلہ آ جائے، اُس کی مدد اہل ِحق کے شامل حال ہو جائے اور انہیں کفار پر غلبہ حاصل ہو جائے۔

**** بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم، ونفعني وایاکم بالآیات والذِّکر الحکیم ****

UP
X
<>