April 29, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 35

وَأَوْفُوا الْكَيْلَ إِذا كِلْتُمْ وَزِنُواْ بِالقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلاً 

اور جب کسی کو کوئی چیز پیمانے سے ناپ کر دو تو پورا ناپو، اور تولنے کیلئے صحیح ترازو اِستعمال کرو۔ یہی طریقہ درست ہے، اور اسی کا انجام بہتر ہے

 آیت ۳۵:  وَاَوْفُوا الْکَیْلَ اِذَا کِلْتُمْ وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِ:   «اور جب تم ناپو تو پیمانہ پورا بھرو، اور وزن کرو سیدھی ترازو کے ساتھ۔»

              ذٰلِکَ خَیْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِیْلاً :   «یہی بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے بھی خوب تر ہے۔»

            اگر تم ناپ تول پورا کرتے ہو اور لین دین کے تمام معاملات دیانتداری سے سر انجام دیتے ہو تو حضرت شعیب کے فرمان کے مطابق:   بَقِیَّتُ اللّٰہِ خَیْرٌ لَّکُمْ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ:    (ھود: ۸۶) «اللہ کا دیا ہوا منافع ہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو»۔ دیانتداری سے کمایا ہوا منافع تھوڑا بھی ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت عطا کرے گا۔ 

UP
X
<>