April 29, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 37

وَلاَ تَمْشِ فِي الأَرْضِ مَرَحًا إِنَّكَ لَن تَخْرِقَ الأَرْضَ وَلَن تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولاً 

اور زمین پر اَکڑ کر مت چلو۔ نہ تم زمین کو پھاڑ سکتے ہو، اور نہ بلندی میں پہاڑوں کو پہنچ سکتے ہو

 آیت ۳۷:  وَلاَ تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا اِنَّکَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَلَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلاً:   «اور زمین میں اکڑ کر نہ چلو، نہ تو تم زمین کو پھاڑ سکو گے اور نہ ہی پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ سکو گے۔»

            تم جس قدر چاہو طاقت ور ہو جاؤ، اور ہماری زمین پر جتنا بھی اکڑ اکڑ کر اور پاؤں مار مار کر چل لو، تم اپنی طاقت سے زمین کو پھاڑ نہیں سکتے، اور جس قدر چاہو گردن اکڑا لو اور ُطرہ و دستار سے سربلند کر لو، تم قد میں ہمارے پہاڑوں کے برابر تو نہیں ہو سکتے۔ 

UP
X
<>