May 5, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 91

كَذَلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا 

واقعہ اسی طرح ہوا، اور ذُو القرنین کے پاس جو کچھ (سازوسامان) تھا، ہمیں اُس کی پوری پوری خبر تھی

 آیت ۹۱:   کَذٰلِکَ:   « (پھر) ایسا ہی ہوا۔»

            پھر یہاں بھی ویسا ہی معاملہ ہوا جیسا کہ پہلی مہم کے سلسلے میں ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مکمل فتح عطا فرمائی اور علاقے میں آباد قبائل کے معاملات میں نرمی یا سختی کرنے کا پورا اختیار دیا۔ یہاں بھی ذوالقرنین نے ظالم اور شریر لوگوں کے ساتھ سختی جبکہ نیک اور شریف لوگوں کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

               وَقَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَیْہِ خُبْرًا:   «اور ہم پوری طرح باخبر تھے اُس کے احوال سے۔»

            جو کچھ ذوالقرنین کے پاس تھا اور جن حالات سے اس کو سابقہ پیش آیا ہم اس سے پوری طرح باخبر تھے۔ 

UP
X
<>