May 19, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 61

جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدَ الرَّحْمَنُ عِبَادَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّهُ كَانَ وَعْدُهُ مَأْتِيًّا 

(ان کا داخلہ) ایسے ہمیشہ باقی رہنے والے باغات میں (ہوگا) جن کا خدائے رحمٰن نے ان کے دیکھے بغیر ان سے وعدہ کر رکھا ہے۔ یقینا اس کا وعدہ ایسا ہے کہ یہ اس تک ضرور پہنچیں گے

 آیت ۶۱:  جَنّٰتِ عَدْنِ الَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَہُ بِالْغَیْبِ:    «(انہیں ملیں گے) عیش ِدوام کے باغات، جن کا وعدہ کیا تھا رحمن نے اپنے بندوں سے غیب میں۔»

            اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن میں ایسے وعدے جگہ جگہ کیے گئے ہیں۔ دُنیوی زندگی میں نہ تو کسی نے جنت کو دیکھا ہے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کو۔ یہ سارا معاملہ غیب ہی کا ہے۔ چنانچہ جو شخص اللہ کو اور اس کے ایسے تمام وعدوں کو مانتا ہے وہ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیب کے مصداق غیب پر ایمان لاتا ہے۔

            اِنَّہُ کَانَ وَعْدُہُ مَاْتِیًّا:    «یقینا اس کا وعدہ تو پورا ہونے والا ہی ہے۔»

            وہ اپنے وقت پر پورا ہو کر رہے گا۔ 

UP
X
<>