May 17, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 110

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِهِ عِلْمًا

وہ لوگوں کی ساری اگلی پچھلی باتوں کو خوب جانتا ہے، اور وہ اُس کے علم کا احاطہ نہیں کرسکتے

 آیت ۱۱۰:  یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْ وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِہِ عِلْمًا:   «وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ احاطہ نہیں کر سکتے اُس کے علم کا۔»

            یہی بات سورۃ البقرۃ، آیت: ۲۵۵ (آیت الکرسی) میں الفاظ کے تھوڑے سے فرق کے ساتھ اس طرح بیان فرمائی گئی ہے:  یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْ وَلاَ یُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِہِٓ اِلاَّ بِمَا شَآءَ:   «وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اور وہ احاطہ نہیں کر سکتے اس کے علم کا کچھ بھی، مگر یہ کہ جو وہ خود چاہے۔»

UP
X
<>