May 2, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 111

وَعَنَتِ الْوُجُوْهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّوْمِ ۭ وَقَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا 

اور سارے کے سارے چہرے حی و قیوم کے آگے جھکے ہوں گے، اورجو کوئی ظلم کا بوجھ لاد کر لایا ہوگا، نامراد ہوگا

 آیت ۱۱۱:  وَعَنَتِ الْوُجُوْہُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِ:   «اور سب کے چہرے جھکے ہوئے ہوں گے اُس ہستی کے حضور جو الحی القیوم ہے۔»

            قرآن مجید کا یہ تیسرا مقام ہے جہاں اللہ تعالیٰ کے یہ دو نام الحي اور القیوم ایک ساتھ آئے ہیں۔ اس سے پہلے سورۃ البقرۃ آیت ۲۵۵ (آیت الکرسی) اور سوره آل عمران آیت: ۲ میں یہ دونوں نام اکٹھے آ چکے ہیں۔ الحی القیوم کے بارے میں عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ «اسم اللہ الاعظم» یعنی اللہ کا عظیم ترین نام (اسم اعظم) ہے جس کے حوالے سے جو دعا کی جائے وہ ضرور قبول ہوتی ہے۔

            وَقَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا:   «اور یقینا خائب و خاسر ہوا وہ جس نے ظلم کا بوجھ اٹھایا۔»

            یعنی کسی طرح کے شرک کا مرتکب ہوا۔

UP
X
<>