May 6, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 58

فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهِ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لاَّ نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلا أَنتَ مَكَانًا سُوًى 

اچھا تو ہم بھی تمہارے سامنے ایسا ہی جادو لاکر رہیں گے۔ اب تم کسی کھلے میدان میں اپنے اور ہمارے درمیان مقابلے کا ایسا وقت طے کر لو جس کی خلاف ورزی نہ ہم کریں ، نہ تم کرو۔‘‘

 آیت ۵۸:  فَلَنَاْتِیَنَّکَ بِسِحْرٍ مِّثْلِہ:   «تو ہم بھی ضرور لائیں گے تمہارے مقابلے میں ایسا ہی جادو»

            فَاجْعَلْ بَیْنَنَا وَبَیْنَکَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُہُ نَحْنُ وَلَآ اَنْتَ مَکَانًا سُوًی:   «تو معین کر لو ہمارے اور اپنے مابین وعدے کا ایک مقرر وقت، نہ ہم اس کی خلاف ورزی کریں گے اور نہ تم کرنا، (یہ مقابلہ ہو) ایک کھلے میدان میں۔»

            ایک کھلے میدان میں ہم سب جمع ہو جائیں۔ وہاں تم بھی اپنی یہ نشانیاں پیش کرو، اور ہمارے جادو گر بھی اپنے جادو کے کمالات دکھائیں۔ فرعون کا خیال تھا کہ اس کے بلائے ہوئے جادوگر اس سے بہتر جادو دکھا دیں گے اور اس طرح موسیٰ کا دعویٰ باطل ثابت ہو جائے گا۔

UP
X
<>