May 5, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 59

قَالَ مَوْعِدُكُمْ يَوْمُ الزِّيْنَةِ وَاَنْ يُّحْشَرَ النَّاسُ ضُـحًي

موسیٰ نے کہا :‘‘ تم سے وہ دن طے ہے جس میں جشن منایا جاتا ہے، اور یہ بھی طے ہے کہ دن چڑھے ہی لوگوں کو جمع کر لیا جائے۔‘‘

 آیت ۵۹:  قَالَ مَوْعِدُکُمْ یَوْمُ الزِّیْنَۃِ:   «موسی ٰ نے کہا: تمہارے وعدے کا دن ہو گا جشن کا دن!»

            ان کے ہاں یہ کوئی تہوار تھا جس کے سلسلے میں وہ لوگ بڑی تعداد میں کسی میدان میں جمع ہو کر جشن مناتے تھے۔ حضرت موسیٰ نے حکمت سے کام لیتے ہوئے اسی تہوار کے اجتماع کو مقابلے کے لیے مخصوص کر لیا۔

            وَاَنْ یُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًی:   «اور یہ کہ لوگ جمع کر لیے جائیں دن چڑھے۔»

            یہ ضحی کا وقت وہی ہے جس وقت ہم عیدین کے موقع پر نماز ادا کرتے ہیں۔ یعنی جب دھوپ ذرا سی اُٹھ جائے اُس وقت لوگوں کو جمع کر لیا جائے۔ 

UP
X
<>