May 6, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 60

فَتَوَلَّى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَيْدَهُ ثُمَّ أَتَى

چنانچہ فرعون (اپنی جگہ) واپس چلا گیا، اور اُس نے اپنی ساری تدبیریں اِکٹھی کیں ، پھر (مقابلے کیلئے) آگیا

 آیت ۶۰:  فَتَوَلّٰی فِرْعَوْنُ:   «تو اب فرعون نے رخ پھیرا»

            جب حضرت موسیٰ سے مقابلہ طے ہو گیا تو فرعون نے اپنی پوری توجہ اس کے لیے تیاری کرنے پر مرکوز کر دی۔

            فَجَمَعَ کَیْدَہُ ثُمَّ اَتٰی:   «چنانچہ اُس نے اپنے سارے ہتھکنڈے جمع کر لیے، پھر وہ (مقابلے میں) آ گیا۔»

            اس نے اپنی پوری مملکت سے ماہر جادو گروں کو اکٹھا کیا اور یوں پوری تیاری کے ساتھ حضرت موسیٰ کے مقابلے کے لیے میدان میں اُترا تا کہ ثابت کر سکے کہ آپ کا دعویٰ باطل ہے۔

UP
X
<>