May 4, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 61

قَالَ لَهُم مُّوسَى وَيْلَكُمْ لا تَفْتَرُوا عَلَى اللَّهِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى 

موسیٰ نے ان (جادوگروں سے) کہا : ’’ افسوس ہے تم پر ! اﷲ پر بہتان نہ باندھو، ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہیں ملیا میٹ کر دے گا، اور جو کوئی بہتان باندھتا ہے، نامراد ہوتا ہے۔‘‘

 آیت ۶۱:  قَالَ لَہُمْ مُّوْسٰی وَیْلَکُمْ لَا تَفْتَرُوْا عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا فَیُسْحِتَکُمْ بِعَذَابٍ:   «موسی ٰ نے انہیں (خبردار کرتے ہوئے) کہا: تمہاری بد بختی! اللہ پر جھوٹ مت گھڑو، کہ وہ تمہیں غارت کر دے کسی عذاب کے ذریعے سے۔»

            حضرت موسیٰ نے آخری حجت کے طور پر انہیں خبردار کیا کہ دیکھو تم لوگ اللہ پر افترا بازی نہ کرو، میں جو کچھ پیش کر رہا ہوں یہ جادو نہیں ہے، یہ اللہ کا عطا کردہ معجزہ ہے۔

            وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرٰی:   «اور یقینا وہ ناکام ہوا جس کسی نے بھی (اللہ پر) افترا کیا۔»

UP
X
<>