May 4, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 64

فَاَجْمِعُوْا كَيْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّا ۚ وَقَدْ اَفْلَحَ الْيَوْمَ مَنِ اسْتَعْلٰى

لہٰذا اپنی ساری تدبیریں پختہ کر لو، پھر صف باندھ کر آؤ، اور یقین رکھو کہ آج جو غالب آجائے گا، فلاح اُسی کو حاصل ہوگی۔‘‘

 آیت ۶۴:  فَاَجْمِعُوْا کَیْدَکُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّا:   «چنانچہ تم مجتمع کرو اپنی ساری تدبیریں (اوراپنے وسائل و ذرائع) پھر آؤ (مقابلہ میں ) صف باندھ کر۔»

            تم لوگ اپنے تمام دستیاب مادی و فنی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موسی ٰ کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جاؤ۔

            وَقَدْ اَفْلَحَ الْیَوْمَ مَنِ اسْتَعْلٰی:   «اور آج کامیاب وہی رہے گا جو غالب آئے گا۔»

UP
X
<>