May 19, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 99

كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ مَا قَدْ سَبَقَ ۚ وَقَدْ اٰتَيْنٰكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًا

(اے پیغمبر !) ماضی میں جو حالات گذرے ہیں اُن میں سے کچھ واقعات ہم اسی طرح تم کو سناتے ہیں ، اور ہم نے تمہیں خاص اپنے پاس سے ایک نصیحت نامہ عطا کیا ہے

 آیت ۹۹:  کَذٰلِکَ نَقُصُّ عَلَیْکَ مِنْ اَنْبَـآءِ مَا قَدْ سَبَقَ:   «(تو اے نبی!) اس طرح ہم سنا رہے ہیں آپ کو حالات اُس (زمانے) کے جو گزر چکا ہے۔»

            اس طرح بذریعہ وحی پچھلی اقوام کے تفصیلی حالات حضور کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔

            وَقَدْ اٰتَیْنٰکَ مِنْ لَّدُنَّا ذِکْرًا:   «اور ہم نے آپ کو خاص اپنے پاس سے ذکرعطا کیا ہے۔»

            ہم نے اپنے فضل خاص سے آپ کو یہ قرآن عطا کیا ہے۔ اس میں پچھلے زمانے کی خبریں بھی ہیں اور یاد دہانی اور تذکیر و نصیحت بھی۔

UP
X
<>