May 2, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 11

وَكَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَّاَنْشَاْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا اٰخَرِيْنَ 

اور ہم نے کتنی بستیوں کو پیس ڈالا جو ظالم تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری نسلیں پیدا کیں

 آیت ۱۱:  وَکَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَۃٍ کَانَتْ ظَالِمَۃً:   «اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے پیس ڈالا جو ظالم تھیں »

            ان کے باسی گنہگار، سرکش اور نا فرمان تھے۔ چنانچہ انہیں سزا کے طور پر نیست و نابود کر دیا گیا۔

            وَّاَنْشَاْنَا بَعْدَہَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ:   «اور پھر ان کے بعد ہم نے اٹھا کھڑا کیا دوسری قوموں کو۔»

            جیسے قومِ نوح کے بعد قومِ عاد کو موقع ملا اور قومِ عاد کے بعد قومِ ثمود نے عروج پایا اور اسی طرح یہ سلسلہ آگے چلتا رہا۔

UP
X
<>