May 8, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 112

قَالَ رَبِّ احْكُم بِالْحَقِّ وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ 

(آخر کار) پیغمبر نے کہا کہ: ’’ اے میرے پروردگار ! حق کا فیصلہ کر دیجئے، اور ہمارا پروردگار بڑی رحمت والا ہے، اور جو باتیں تم بناتے ہو، اُن کے مقابلے میں اُسی کی مدد درکا ر ہے۔‘‘

 آیت ۱۱۲:  قٰلَ رَبِّ احْکُمْ بِالْحَقِّ:   «رسول نے کہا:  پروردگار! اب حق کے ساتھ فیصلہ فرما دے۔»

            چونکہ کفار کے ساتھ کش مکش اور رد وقدح کا سلسلہ بہت طوالت اختیار کر گیا تھا، اس لیے خود حضور بھی چاہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اب آخری فیصلہ آ جانا چاہیے۔

            وَرَبُّنَا الرَّحْمٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوْنَ:   «اور ہمارا رب رحمن ہے، جس سے مدد طلب کی جاتی ہے اُن باتوں کے خلاف جو تم بنا رہے ہو۔»

            اس فرمان کے مخاطب مشرکین مکہ ہیں۔ گویا حضور مشرکین کو مخاطب کر کے فرما رہے ہیں کہ اے گروہِ منکرین! تم لوگوں کی مخالفت، ہٹ دھرمی اور سازشوں کے خلاف میں اپنے پروردگار سے مدد کا طلب گار ہوں جو مجھ پر بہت مہربان ہے۔ چنانچہ پچھلے کئی برس سے جو رویہ تم لوگ میرے خلاف، میری دعوت کے خلاف اور میرے پیروکاروں کے خلاف اپنائے بیٹھے ہو وہ اللہ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ وہ یقینا ہماری مدد فرمائے گا اور تم لوگوں کو تمہارے کرتوتوں کی قرار واقعی سزا دے گا۔

**** بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم، ونفعني وإیّاکم بالآیات والذِّکر الحکیم ****

UP
X
<>