May 8, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 111

وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ 

اور میں نہیں جانتا شاید (سزامیں ) یہ (تاخیر) تمہارے لئے ایک آزمائش ہے، اور کسی خاص وقت تک کیلئے مزے کرنے کا موقع دینا ہے۔‘‘

 آیت ۱۱۱:  وَاِنْ اَدْرِیْ لَعَلَّہُ فِتْنَۃٌ لَّکُمْ وَمَتَاعٌ اِلٰی حِیْنٍ:   «اور میں نہیں جانتا، شاید کہ (اس تاخیر میں) تمہارے لیے کوئی آزمائش ہو اور کچھ مدت تک تمہیں فائدہ (اٹھانے کی مہلت) دینا مقصود ہو۔»

            شاید اس عذابِ موعود کے واقع ہونے میں تاخیر کی وجہ یہ ہو کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا میں کچھ عرصہ اور رہنے بسنے کی مہلت دے کر تم لوگوں کو مزید آزمانا چاہتا ہو اور اس کے لیے وہ تم لوگوں کو مزید Fresh lease of existance عطا کردے۔ لیکن بالآخر ہو گا وہی جو میں تمہیں بتا رہا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس عذاب کا آنا ایک شدنی امر ہے اور وہ آ کر رہے گا۔

UP
X
<>