May 2, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 14

قَـالُوْا يٰوَيْلَنَآ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيْنَ

وہ کہنے لگے : ’’ ہائے ہماری کم بختی ! سچی بات یہ ہے کہ ہم لوگ ہی ظالم تھے۔‘‘

 آیت ۱۴:  قَالُوْا یٰوَیْلَنَآ اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیْنَ:   «انہوں نے کہا: ہائے ہماری شامت! ہم تو خود ہی ظالم تھے۔»

            چونکہ اس وقت تک حقیقت ان پر منکشف ہو چکی تھی اس لیے انہوں نے بڑی حسرت سے اعتراف کیا کہ حق کو جھٹلا کر اور اللہ تعالیٰ کی نا فرمانیوں کا ارتکاب کر کے انہوں نے خود ہی اپنی جانوں پر ستم ڈھایا تھا۔

UP
X
<>