May 2, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 15

فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوٰهُمْ حَتّٰى جَعَلْنٰهُمْ حَصِيْدًا خٰمِدِيْنَ 

ان کی یہی پکار جاری رہی یہاں تک کہ ہم نے ان کو ایک کٹی ہوئی کھیتی، ایک بجھی ہوئی آگ بنا کر رکھ دیا

 آیت ۱۵:  فَمَا زَالَتْ تِّلْکَ دَعْوٰہُمْ حَتّٰی جَعَلْنٰہُمْ حَصِیْدًا خٰمِدِیْنَ:   «پھر وہ بار بار یہی کہتے رہے، یہاں تک کہ ہم نے کر دیا انہیں کٹی ہوئی کھیتی اور راکھ کی مانند۔»

            حَصِیْد کے معنی کٹی ہوئی کھیتی کے ہیں، جبکہ خَامِدِیْنَ سے مراد یہ ہے کہ وہ بجھی ہوئی آگ کی طرح ہو گئے۔ یعنی ان کی آبادیاں ایسی ویران ہوئیں کہ زندگی کی کوئی رمق وہاں نظر نہ آتی تھی۔

UP
X
<>