May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 81

وَلِسُلَيْمٰنَ الرِّيْحَ عَاصِفَةً تَجْرِيْ بِاَمْرِهِ اِلَى الْاَرْضِ الَّتِيْ بٰرَكْنَا فِيْهَا ۭ وَكُنَّا بِكُلِّ شَيْءٍ عٰلِمِيْنَ

اور ہم نے تیز چلتی ہوئی ہوا کو سلیمان کے تابع کر دیا تھا جو اُن کے حکم سے اُس سر زمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں ۔ اور ہمیں ہر ہر بات کا پور پورا علم ہے

 آیت ۸۱:  وَلِسُلَیْمٰنَ الرِّیْحَ عَاصِفَۃً تَجْرِیْ بِاَمْرِہِٓ اِلَی الْاَرْضِ الَّتِیْ بٰرَکْنَا فِیْہَا:   «اور (ہم نے مسخر کر دیا تھا) سلیمان کے لیے تیز چلنے والی ہوا کو، جو اُس کے حکم سے چلتی تھی اس سرزمین کی طرف کہ جس میں ہم نے برکت عطا کی تھی۔»

            وَکُنَّا بِکُلِّ شَیْئٍ عٰلِمِیْنَ:   «اور ہم تمام چیزوں کا علم رکھنے والے ہیں۔» 

UP
X
<>