May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 82

وَمِنَ الشَّيٰطِيْنِ مَنْ يَّغُوْصُوْنَ لَهُ وَيَعْمَلُوْنَ عَمَلًا دُوْنَ ذٰلِكَ ۚ وَكُنَّا لَهُمْ حٰفِظِيْنَ

اور کچھ ایسے شریر جنات بھی ہم نے اُن کے تابع کر دیئے تھے جو اُن کی خاطر پانی میں غوطے لگاتے تھے، اور اس کے سوا اور بھی کام کرتے تھے۔ اور ان سب کی دیکھ بھال کرنے والے ہم تھے

 آیت ۸۲:  وَمِنَ الشَّیٰطِیْنِ مَنْ یَّغُوْصُوْنَ لَہ:   «اور شیاطین میں سے (بھی ہم نے بہت سوں کو مسخر کر دیا تھا) جو اس کے لیے (سمندروں میں) غوطہ خوری کرتے تھے»

            یعنی ِجنات حضرت سلیمان کے حکم سے سمندروں میں غوطے لگاتے تھے اور ان کی تہوں سے موتی اور دوسری مفید چیزیں نکال کر لاتے تھے۔

            وَیَعْمَلُوْنَ عَمَلًا دُوْنَ ذٰلِکَ:   «اور وہ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے کام بھی کرتے تھے۔»

            وَکُنَّا لَہُمْ حٰفِظِیْنَ:   «اور ہم ہی ان پر نگران تھے۔»

            گویا وہ ِجن حضرت سلیمان کے تابع تھے تو یہ بھی ہماری ہی قدرت کا کمال تھا۔

UP
X
<>