May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 83

وَاَيُّوْبَ اِذْ نَادٰي رَبَّهُ اَنِّىْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ

اور ایو ب کو دیکھو ! جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ : ’’ مجھے یہ تکلیف لگ گئی ہے، اور تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔‘‘

 آیت ۸۳:    وَاَیُّوْبَ اِذْ نَادٰی رَبَّہُٓ:   «اور ایوب (پر بھی ہمارا فضل ہوا) جب اُس نے اپنے پروردگار کو پکارا»

            حضرت ایوب بھی جلیل القدر نبی ہیں اور قرآن میں آپ کو صابر کہا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے شدید بیماریوں کے ذریعے آپ کی آزمائش کی مگر آپ ہر حال میں صابر اور شاکر رہے۔ یہی وجہ ہے کہ «صبر ایوب» ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ شکو ہ وشکایت اور جزع فزع صبر کے منافی ہے، جس کا اظہار آپ نے کبھی نہیں کیا، البتہ دعا صبر کے منافی نہیں ہے۔

            اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ:   «کہ مجھے بہت زیادہ تکلیف پہنچی ہے اور تو تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔» 

UP
X
<>