May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 84

فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِن ضُرٍّ وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَى لِلْعَابِدِينَ 

پھر ہم نے ان کی دعا قبول کی، اور انہیں جو تکلیف لاحق تھی، اُسے دور کر دیا، اور ان کو ان کے گھر والے بھی دیئے، اور اتنے ہی لوگ اور بھی، تاکہ ہماری طرف سے رحمت کا مظاہرہ ہو، اور عبادت کرنے والوں کو ایک یادگار سبق ملے

 آیت ۸۴:  فَاسْتَجَبْنَا لَہُ فَکَشَفْنَا مَا بِہِ مِنْ ضُرٍّ:   «تو ہم نے اُس کی دعا قبول کی اور اُس کو جو تکلیف تھی اسے دور کر دیا»

            آپ ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھے جس سے آپ کی جلد میں تعفن پیدا ہو جاتا تھا۔ زخموں اور پھوڑوں سے بدبو آتی تھی جس کی وجہ سے آپ کے اہل خانہ تک آپ کو چھوڑ گئے تھے۔

            وَّاٰتَیْنٰـہُ اَہْلَہُ وَمِثْلَہُمْ مَّعَہُمْ:   «اور ہم نے اسے عطا کیے اُس کے گھر والے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی۔»

            یعنی آپ کے اہل خانہ بھی آپ کے پاس واپس آ گئے اور آپ کو اتنی ہی مزید اولاد بھی عطا فرمائی۔

            رَحْمَۃً مِّنْ عِنْدِنَا وَذِکْرٰی لِلْعٰبِدِیْنَ:   «اپنی طرف سے خاص رحمت کے طور پر، اور تاکہ نصیحت (یاد دہانی) ہو عبادت کرنے والوں کے لیے۔» 

UP
X
<>