May 2, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 62

ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ هُوَ الْبَاطِلُ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ

یہ اس لئے کہ اﷲ ہی حق ہے، اور یہ لوگ اُسے چھوڑ کر جن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں ، وہ سب باطل ہیں ، اور اﷲ ہی وہ ہے جس کی شان بھی اُونچی ہے، رُتبہ بھی بڑا

 آیت ۶۲:  ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْحَقُّ:   «یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے۔»

            اللہ کی ذات برحق ہے، جس کا حق ہونا قطعی اور یقینی ہے۔

            وَاَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ ہُوَ الْبَاطِلُ وَاَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیْرُ:   «اور یہ کہ جس کو یہ لوگ پکارتے ہیں اُس کے سوا وہ سب باطل ہے، اور یہ کہ یقینا اللہ ہی سب سے بلند اور سب سے بڑا ہے۔» 

UP
X
<>