May 2, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 68

وَاِنْ جٰدَلُوْكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ

اور اگر وہ تم سے جھگڑیں تو کہہ دو کہ : ’’ جو کچھ تم کر رہے ہو، اﷲ اُسے خوب جانتا ہے

 آیت ۶۸:  وَاِنْ جٰدَلُوْکَ فَقُلِ اللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ:   «اور اگر یہ لوگ آپ سے جھگڑیں تو آپ کہیے کہ اللہ بہتر جانتا ہے جو تم کر رہے ہو۔»

            میرے پاس جو ہدایت میرے رب کی طرف سے آئی ہے میں اس کی پیروی کر رہا ہوں۔ اگر آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ میرے مقابلے میں آپ زیادہ حق پر ہیں تو آپ جانیں اور آپ کا رب جانے۔

UP
X
<>