May 2, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 70

اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ ۭ اِنَّ ذٰلِكَ فِيْ كِتٰبٍ ۭ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ يَسِيْرٌ

کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان اور زمین کی تمام چیزیں اﷲ کے علم میں ہیں؟ یہ سب باتیں ایک کتاب میں محفوظ ہیں ۔ بیشک یہ سارے کام اﷲ کیلئے بہت آسان ہیں

 آیت ۷۰:  اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ:   «کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمان میں اور زمین میں ہے؟»

            اِنَّ ذٰلِکَ فِیْ کِتٰبٍ:   «یقینا یہ سب کچھ ایک کتاب میں (درج) ہے۔»

            یہ وہی کتاب ہے جسے «اُمّ الکتاب» بھی کہا گیا ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کے علم قدیم کی کتاب۔

            اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ:   «یقینا یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔»

            تمہیں یہ مشکل معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ایک چیز کا علم کیسے رکھتا ہے لیکن اللہ کے لیے یہ کوئی مشکل امر نہیں ہے۔

UP
X
<>