May 2, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 71

وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِ عِلْمٌ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ 

اور یہ لوگ اﷲ کو چھوڑ کر اُن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن (کے معبود ہونے) کی اﷲ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی، اور خود ان لوگوں کو بھی اس کے بارے میں کوئی علم حاصل نہیں ۔ اور ان ظالموں کا (آخرت میں ) کوئی مددگار نہیں ہوگا

 آیت ۷۱:  وَیَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِہِ سُلْطٰنًا:   «اور وہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی جن کے بارے میں اُس نے کوئی سند نہیں اتاری»

            اگرچہ وہ اللہ کو مانتے ہیں لیکن اللہ کے علاوہ بھی بہت سی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں، جن کے بارے میں ان کے پاس کوئی سند نہیں ہے۔

            وَّمَا لَیْسَ لَہُمْ بِہِ عِلْمٌ:   «اور انہیں اس کا کچھ علم بھی نہیں۔»

            نہ صرف یہ کہ اللہ کی طرف سے نازل شدہ کوئی سند نہیں بلکہ کوئی اثری ثبوت، کوئی عقلی بنیاد اور کوئی منطقی دلیل بھی ان کے پاس ان من گھڑت معبودوں کی پرستش کے لیے نہیں ہے۔

            وَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ:   «اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہو گا۔» 

UP
X
<>