May 2, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 74

مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ 

ان لوگوں نے اﷲ کی ٹھیک ٹھیک قدر ہی نہیں پہچانی۔ حقیقت یہ ہے کہ اﷲ قوت کا بھی مالک ہے، اقتدار کا بھی مالک

 آیت ۷۴:  مَا قَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدْرِہِ:   «انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کا حق تھا۔»

            ایسے لوگ اللہ کی کما حقہ معرفت حاصل نہ کر سکے اور جلال و جمالِ الٰہی کی کوئی جھلک نہ دیکھ سکے اور یوں دنیا اور اس کی چیزوں کو اصل مطلوب و مقصود سمجھ کر اس عروسِ ہزار داماد کے عاشق بن بیٹھے!

            اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ:   «یقینا اللہ بہت طاقت والا، سب پر غالب ہے۔» 

UP
X
<>