May 1, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 75

اَللّٰهُ يَصْطَفِيْ مِنَ الْمَلٰئِكَةِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ ۭ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌۢ بَصِيْرٌ

اﷲ فرشتوں میں سے بھی اپنا پیغام پہنچانے والے منتخب کرتا ہے، اور اِنسانوں میں سے بھی۔ یقینا اﷲ ہر بات سنتا ہر چیز جانتا ہے

 آیت ۷۵:  اَللّٰہُ یَصْطَفِیْ مِنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ:   «اللہ چُن لیتا ہے اپنے پیغامبر فرشتوں میں سے بھی اور انسانوں میں سے بھی۔»

            اِنَّ اللّٰہَ سَمِیْعٌ بَصِیْرٌ:   «یقینا اللہ سب کچھ سننے والا، دیکھنے والا ہے۔»

            یہاں رسالت کے دونوں واسطوں کا ذکر کر دیا گیا ہے جس میں ایک «رسولِ ملک» ہے اور دوسرا «رسولِ بشر» ہے۔ چنانچہ فرشتوں میں سے حضرت جبرائیل کو چنا گیا اور انسانوں میں سے حضرت محمد کو۔ اور یوں رسولِ ملک کے ذریعے رسولِ بشر تک پیغام پہنچایا گیا تاکہ وہ اپنے ابنائے نوع تک اسے پہنچا دیں۔

UP
X
<>