May 4, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 30

اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ وَّاِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِيْنَ

اس سارے واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں ، اور یقینی بات ہے کہ ہمیں آزمائش تو کرنی ہی تھی

 آیت ۳۰: اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ وَّاِنْ کُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ: «یقینا اس میں بڑی نشانیاں ہیں اور یقینا ہم آزمانے والے ہیں۔»

            اللہ تعالیٰ اپنی مشیت کے تحت دنیا میں مختلف لوگوں کو مختلف انداز میں آزماتے رہتے ہیں۔ اس اصول اور قانون کے بارے میں سورۃ الملک کے آغازمیں یوں ارشاد ہوا ہے: الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیٰوۃَ لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا: (آیت: ۲) «وہی (اللہ) ہے جس نے موت اور حیات کو بنایا ہی اس لیے ہے کہ تمہیں پرکھے کہ تم میں سے عمل کے لحاظ سے بہتر کون ہے!» 

UP
X
<>