May 4, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 29

وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ 

اور کہنا : ’’ یا رَبّ ! مجھے ایسا اُترنا نصیب کر جو برکت والا ہو، اور تو بہترین اُتارنے والا ہے۔‘‘

 آیت ۲۹: وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَکًا: «اور دعا کرنا کہ اے میرے پروردگار! مجھے اتاریو برکت والا اتارنا»

            پروردگار! ہم تیری مہربانی اور تیرے حکم سے اس کشتی میں سوار ہوئے ہیں۔ ہمیں مستقبل کا کچھ علم نہیں ۔ ہم نہیں جانتے اب یہ کشتی ہمیں لے کر کہاں کہاں جائے گی اور کہاں پر جا کر رکے گی۔ یہ معاملہ اب تیرے سپرد ہے۔ ہماری التجا ہے کہ اس کشتی سے ہمارے اترنے کو بھی با برکت بنا دے۔

            : وَّاَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ: «اور یقینا تو ہی ہے بہترین اتارنے والا۔» 

UP
X
<>