May 18, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 52

وَاِنَّ هٰذِهِ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّــقُوْنِ 

اور حقیقت یہ ہے کہ یہی تمہارادین ہے، (سب کیلئے) ایک ہی دین ! اور میں تمہارا پروردگار ہوں ، اس لئے دل میں (صرف) میرا رعب رکھو

 آیت ۵۲: وَاِنَّ ہٰذِہِٓ اُمَّتُکُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً: «اور یقینا یہ تمہاری اُمت ایک ہی اُمت ہے»

            تمام پیغمبروں کا تعلق ایک ہی امت یا جماعت سے ہے۔ بعض روایات کے مطابق انبیاء ورسل کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے۔ ان میں سے تین سو تیرہ رسول ہیں اور باقی انبیاء۔ ان انبیاء ورسل میں سے بعض کا ذکر قرآن میں بھی آیا ہے جبکہ اکثر کا ذکر قرآن میں نہیں ہے۔ سورۃ النساء، آیت: ۱۶۴ میں اس بارے میں یوں وضاحت فرمائی گئی ہے: وَرُسُلاً قَدْ قَصَصْنٰہُمْ عَلَیْکَ مِنْ قَبْلُ وَرُسُلاً لَّمْ نَقْصُصْہُمْ عَلَیْکَ: «اور (بھیجے) وہ رسول جن کا ہم اس سے پہلے آپ کے سامنے تذکرہ کر چکے ہیں، اور ایسے رسول بھی جن کے حالات ہم نے آپ کے سامنے بیان نہیں کیے۔»

            : وَّاَنَا رَبُّکُمْ فَاتَّقُوْنِ: «اور میں تمہارا رب ہوں، بس تم میرا ہی تقویٰ اختیار کرو!» 

UP
X
<>