May 18, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 53

فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ زُبُرًا ۭ كُلُّ حِزْبٍۢ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُوْنَ

پھر ہوا یہ کہ لوگوں نے اپنے دین میں باہم پھوٹ ڈال کر فرقے بنا لئے۔ ہر گروہ نے اپنے خیال میں جو طریقہ اختیار کر لیا ہے، اُسی پر مگن ہے

 آیت ۵۳: فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَہُمْ بَیْنَہُمْ زُبُرًا: «لیکن لوگوں نے اپنے معاملے کو اپنے مابین تقسیم کرلیا ٹکڑے کر کے۔»

            اَمر سے یہاں مراد «دین» ہے۔ یعنی انہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا، اور وہ یہودیت، عیسائیت وغیرہ ناموں پر مختلف گروہوں میں بٹ گئے۔

            : کُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَیْہِمْ فَرِحُوْنَ: «ہر گروہ کے لوگ جو کچھ ان کے پاس ہے اس پر اِترا رہے ہیں۔» 

UP
X
<>