May 18, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 67

إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

یقینا اس سارے واقعے میں عبرت کا بڑا سامان ہے، پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے

آیت ۶۷   اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً  وَمَا کَانَ اَکْثَرُہُمْ مُّؤْمِنِیْنَ: ’’یقینا اس میں ایک بڑی نشانی ہے، لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے۔‘‘

      اس آیت میں حضور اور اہل ایمان کو مخاطب کر کے فرمایا جا رہا ہے کہ اے نبی! اگر مشرکین مکہ ّکو کوئی نشانی چاہیے تو وہ اس واقعہ کو دیکھ لیں۔ اور اگر انہیں اس میں کوئی نشانی نظر نہیں آتی تو پھر کوئی بڑے سے بڑا معجزہ بھی ان کی آنکھیں نہیں کھول سکے گا۔ چنانچہ آپؐ خواہ کتنی ہی کوشش کریں ان کی اکثریت ایمان نہیں لائے گی۔

UP
X
<>