April 26, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 10

وَأَلْقِ عَصَاكَ فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ يَا مُوسَى لا تَخَفْ إِنِّي لا يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُونَ

اور ذرا اپنی لاٹھی کو نیچے پھینکو۔‘‘ پھر جب اُنہوں نے لاٹھی کو دیکھا کہ وہ اس طرح حرکت کر رہی ہے جیسے وہ کوئی سانپ ہوتو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے، اور پیچھے مڑکر بھی نہ دیکھا۔ (ارشاد ہوا :) ’’موسیٰ ! ڈرو نہیں ، جن کو پیغمبر بنایاجاتا ہے، ان کو میرے حضور کوئی اندیشہ نہیں ہوتا

آیت ۱۰   وَاَلْقِ عَصَاکَ: ’’اور اپنا عصا (زمین پر) ڈال دو۔‘‘

      فَلَمَّا رَاٰہَا تَہْتَزُّ کَاَنَّہَا جَآنٌّ وَّلّٰی مُدْبِرًا وَّلَمْ یُعَقِّبْ: ’’تو جب اُس نے اسے حرکت کرتے ہوئے دیکھا گویا وہ سانپ ہو تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پیچھے ُمڑکر بھی نہ دیکھا۔‘‘

      یعنی آپؑ پر شدید خوف طاری ہوگیا۔

      یٰمُوْسٰی لَا تَخَفْ اِنِّیْ لَا یَخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوْنَ: ’’ (اللہ نے فرمایا:) اے موسیٰ! ڈرو نہیں، میرے حضور رسولوں کے لیے کوئی خوف نہیں ہوتا۔‘‘

UP
X
<>